ملکی سلامتی کے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے اقدام کریں

مٹھی بھر دہشت گرد ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے کے درپے ہیں، ثروت اعجاز.


Staff Reporter December 24, 2012
مٹھی بھر دہشت گرد ملکی سلامتی کو دائو پر لگانے کے درپے ہیں، ثروت اعجاز. فوٹو: فائل

سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مٹھی بھر انتہا پسند دہشت گرد ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے کے درپے ہیں۔

ایک مسلمان دوسرے مسلمان کی جان نہیں لے سکتا، ملک میں موجود انتہا پسند دہشت گردوں کی کارروائیاں موساد، را اور امریکی گٹھ جوڑ کی وجہ ہے،ملک کو اندرونی سطح پر زیادہ خدشات ہیں حکومت اور ملکی سلامتی کے ادارے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، پاکستان سنی تحریک دہشت گردی کے خاتمے ملکی سلامتی کے لیے کیے گئے مثبت فیصلوں کو نہ صرف سراہے گی بلکہ ہر سطح پر ہرفورم پر آواز بلند کریگی.

02

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکز اہلسنّت پر شاہ فیصل کالونی سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کا ایک ایک کارکن ملک کی سلامتی اور دہشت گردی کے خاتمے کیلیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہے، الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے کہ شفاف انتخابات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے، ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ دہشت گردی ، ٹارگٹ کلنگ ہمیں حق کی راہ سے نہیں ہٹاسکتی، پاکستان سنی تحریک عوامی فلاح و بہبود کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی اور عوام کے حقوق کے حصول کے لیے آواز بلند کرتی رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں