پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی

تحریک استحقاق میں وزیراعظم کے اسمبلی میں بیان کو زیر غور لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 13, 2016
تحریک استحقاق میں وزیراعظم کے اسمبلی میں بیان کو زیر غور لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ فوٹو؛ فائل

پاكستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نوازشریف كے خلاف قومی اسمبلی میں تحریك استحقاق جمع کرادی۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلا ف سید خورشیدشاہ ، پیپلز پارٹی كے پارلیمانی لیڈر سید نوید قمر، ركن اسمبلی اعجاز جاكھرانی، شازیہ مری اور نفیسہ شاہ نے وزیراعظم كے خلاف تحریك استحقاق قومی اسمبلی سیكرٹریٹ میں جمع كرائی ہے جس میں كہا گیا ہے كہ وزیراعظم نے ایوان میں لندن اثاثوں كی خریداری اور منی ٹریل كے حوالے سے وضاحت كی جن كا پاناما پیپرز میں ذكر تھا، مگر سپریم كورٹ كے سامنے وزیراعظم نے اپنے وكیل كے ذریعے كہا كہ انہوں نے پارلیمنٹ میں سیاسی بیان دیا اس كو سنجیدہ نہ لیا جائے جس كا مطلب ہے كہ وزیراعظم كے تمام سابقہ پالیسی بیان بھی ایسے ہی تھے۔

تحریک کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم كا ایوان میں بیان كارروائی كا سب سے مقدس حصہ ہوتا ہے، وزیراعظم كی یہ پوزیشن توہین پارلیمنٹ ہے اور اس سے ایوان كا استحقاق مجروع ہوتا ہے لہٰذا اس معاملے كو قائمہ كمیٹی برائے قوائد و ضوابط كے سپرد كرنے سے قبل زیر غورلایا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔