اولپمکس اسکینڈلپاسپورٹ محکمہ نے انکوائری رپورٹ پیش کردی

اسد کی تصویر اور انگوٹھے کے نشان ،اور اس میں موجود ڈیٹا اصلی ہے.


ویب ڈیسک July 26, 2012
اسد کی تصویر اور انگوٹھے کے نشان ،اور اس میں موجود ڈیٹا اصلی ہے. فوٹو نادرا

قومی ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے خود برطانیہ پاسپورٹ اسکینڈل میں تمام الزامات سے بری کرلیا ہے، محکمہ پاسپورٹ اور امیگریشن نے بھی اپنی انکوائری کی رپورٹ پیش کردی۔

رپورٹ کے مطابق محکمہ پاسپورٹ کا اس اسکینڈل سےکوئی تعلق نہیں۔ پاسپورٹ اسکینڈل کا مرکزی کردار محمد علی اسدلندن میں ٹریفک وارڈن نکلا۔ محمد علی اسد نے خود پاسپورٹ بنوایا اور خود ہی آ کر ٹوکن لیا تھا۔

انکوائری رپورٹ نے دعوی کیا ہے کہ اسد کی تصویر اور انگوٹھے کے نشان ،اور اس میں موجود ڈیٹا اصلی ہے۔ پاسپورٹ اور نادرا کے شناختی کارڈ کا اعداد و شمار بھی ایک ہی ہیں۔

پاسپورٹ اسکینڈل میں گرفتار گارڈن ٹاؤن لاہورآفس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر ترمذی کو بھی رہا کر دیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ کے ذرائع کےمطابق برطانوی اخبار دی سن کو لیگل نوٹس بھجوانے دئیے گئے ہیں، جس میں جعلی کہانی شائع کرنے پر 10 ارب روپے کے ہرجانے کا نوٹس دے دیا ہے۔

قانونی نوٹس کی تیاری کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ اس میں وزارت داخلہ ،وزارت قانون کےنمائندے اورماہر قانون شامل ہیں، جبکہ ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کے بعد نوٹس بھجوایا جائے گا۔

برطانوی اخبار کو لیگل نوٹس آئندہ ایک ہفتے میں بھجوائے جانے کا امکان ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں