حکومت ایل پی جی کی قیمت کنٹرول کرےٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی

ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھےاور پروڈیوسرومارکیٹنگ ڈیلرز سے نجات دلائی جائے, کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی.


Staff Reporter/staff Reporter December 24, 2012
صرف10روپے فی کلو والی ایل پی جی ملک بھر میں 150 روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے. فوٹو فائل

کراچی ٹرانسپورٹ ایکشن کمیٹی کے صدر اشرف بنگلوری، مظہر حسین، تنظیم خان اور نذیر بنگلوری نے ایل پی جی کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھے اور پروڈیوسر و مارکیٹنگ ڈیلرز سے نجات دلائی جائے۔

صرف10روپے فی کلو والی ایل پی جی ملک بھر میں150روپے فی کلو فروخت کی جارہی ہے، پروڈیوسر اور ڈیلرز کی اجاراہ داری قائم ہے،پرویزمشرف دور میں25 روپے فی کلو فروخت ہونے والی گیس نایاب ہوگئی ہے، ٹرانسپورٹ برادری کی پوری آمدنی ایل پی جی خریدنے میں خرچ ہوجاتی ہے پروڈیوسر اور ڈیلرز اپنی مرضی سے ایل پی جی کی قیمت مقررکرتے ہیں صرف اس ماہ 3 مرتبہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ، اگر حکومت نوٹس نہیں لیتی ہے تو سپریم کورٹ فوری نوٹس لیکر ایل پی جی سے چلنے والی گاڑیوں کو ریلیف فراہم کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں