خطے میں امریکی کامیابی کیلئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی طارق فاطمی

خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاک امریکا تعلقات کا ہمواررہنا ضروری ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور


ویب ڈیسک December 14, 2016
دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں، طارق فاطمی۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور طارق فاطمی کا کہنا ہے کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قیمت ادا کی ہے۔

امریکی جریدے واشنگٹن ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹرمپ انتظامیہ سے قریبی تعاون کا خواہاں ہے اور خطے کے مسائل کے حل کے لیے پاک امریکا تعلقات کا ہموار رہنا ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکا ذہن میں رکھے کہ اس کے اقدامات کے خطے پر کیا اثرات ہوں گے جب کہ خطے میں امریکی کامیابی کے لئے پاکستان نے بھاری قمیت ادا کی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: اقوام متحدہ خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کرے

طارق فاطمی نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان اور ٹرمپ کے نظریات ایک جیسے ہیں اور دہشت گردوں کے لئے پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم کو پاکستانی قربانیوں سے اچھی طرح آگاہ کیا اور انہیں کہا کہ ٹرمپ انتطامیہ کو پاکستان میں دہشت گردوں سے خالی کرائے گئےعلاقے دیکھنا چاہئیں تاکہ انہیں پاکستانی کاوشوں کا ٹھیک سے اندازہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دونوں ہی کاروباری پس منظر کے حامل ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی رابطوں میں دلچسپی وزیراعظم نوازشریف کے وژن سے مماثلت رکھتی ہے، وزیراعظم نواز شریف کے برسراقتدار آنے کے بعد سے پاک امریکا تعلقات معمول پر ہیں اس لئے ہم موجودہ امریکی انتظامیہ سے اچھے روابط کے خواہاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔