افغانستان میں امریکی فوجی قافلے پرحملے10 اہلکار مار دیےطالبان کا دعویٰ

غزنی میں فائرنگ سے پولینڈ کے3 فوجی زخمی ہوگئے، کابل میں جارجیا سے تعلق رکھنے والا لاپتہ.


News Agencies December 24, 2012
زخمیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے امریکی فوجی اڈے پر قائم اسپتال پہنچایا گیا، 3اتحادی فوجی زخمی بھی ہوئے، غیر ملکی خبرایجنسی. فوٹو: اے ایف پی/ فائل

افغانستان میں طالبان کے دو مختلف حملوں میں 10 اتحادی فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے دعوٰی کیا ہے کہ انھوں نے مشرقی صوبہ ننگرہار میں امریکی فوجی قافلے پر حملہ کرکے 10 فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔ دوسری جانب صوبہ غزنی میں گذشتہ روز طالبان کی فائرنگ سے پولینڈ کے 3 فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

01

افغان حکام نے بتایا کہ پولش فوجی معمول کے گشت پر تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے اچانک فائرنگ شروع کردی، زخمی فوجیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے امریکی فوجی اڈے پر قائم اسپتال پہنچادیا گیا۔ کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جارجیا سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جو جنوبی افغانستان میں تعینات تھا، گذشتہ 3 روز سے لاپتہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |