جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے انتظامات مکمل

جنید جمشید کی میت پاک فضایہ کے طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کی جائے گی


ویب ڈیسک December 14, 2016
جنید جمشید کی میت نور خان ایئربیس سے کراچی منتقل کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے معروف نعت خواں جنید جمشید کی میت کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنید جمشید کی میت کو کراچی منتقل کرنے کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، جنید جمشید کے اہلخانہ آج ان کی میت وصول کریں گے جس کے بعد میت کو نور خان ایئر بیس سے پاک فضایہ کے سی ون تھرٹی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنید جمشید کی لاش کی شناخت ہو گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد آتے ہوئے پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ حویلیاں میں گر کر تباہ ہو گیا تھا جس میں جنید جمشید اور ڈپٹی کمشنر چترال سمیت 47 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔



 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔