باکسرعامرخان اہلیہ اوروالدین کے درمیان جھگڑوں سے عاجز

بہت ہو چکا دونوں جانب سے بچگانہ پن کے مظاہرے کو فوری طور پر بند ہو جانا چاہیئے، عامر خان


ویب ڈیسک December 14, 2016
معاملات اس نہج پر پہنچ چکے کہ شاید والدین ایک بیٹا اور اہلیہ ایک خاوند کھو دے، عامر خان۔ فوٹو: فائل

پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اہلیہ فریال مخدوم اور والدین کے درمیان ہونے والی لفظی گولا باری سے تنگ آ چکے ہیں اور سابق ورلڈ چیمپئن کا کہنا ہے کہ اہلیہ اور والدین ان کا نام بدنام کر رہے ہیں۔

باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سسرالیوں پر تشدد کے الزامات لگائے جس کے بعد عامر خان کے والدین نے بھی میڈیا پر آکر اپنی بہو کے الزامات کو جھوٹ قرار دیا اور اس طرح الزامات در الزماات کا ایک سلسلہ شروع ہو گیا، جو اس انتہا تک پہنچ گیا کہ مخدوم فریال نے سوشل میڈیا پر عامر خان کے بھائی ہارون خان کی نازیبا تصویر شائع کردی اور ساتھ تحریر کیا کہ ان کا اپنا خون جو بھی کرے وہ ٹھیک، ان کی بیٹیاں سر پر دوپٹا نہ لیں تو کوئی بات نہیں لیکن میرا لباس ان کے لئے مسئلہ ہے کیونکہ میں ان کی بہو ہوں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عامر خان کی بیوی کا سسرالیوں پر تشدد کا الزام

والدین اور اہلیہ کے درمیان ہونے والا تنازع میڈیا کی زینت بننے کے بعد عامر خان بھی خاموش نہ رہے اور سوشل میڈیا پر ٹویٹ کی کہ اپنی اہلیہ کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر پر معافی چاہتا ہوں لیکن والدین اور اہلیہ دونوں میرا نام بدنام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے والدین میرے والدین اور اہلیہ اہلیہ ہے، یہ کوئی رئیلٹی شو نہیں ہے، والدین اور اہلیہ کے درمیان جو بھی غلط فہمیاں تھیں انہیں چار دیواری تک ہی محدود رہنا چاہیئے تھا۔

https://twitter.com/amirkingkhan/status/808759549851209728

عامر خان نے کہا کہ والدین اور اہلیہ کے درمیان ہونے والے معاملات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ شاید وہ ایک بیٹا اور ایک خاوند کھو دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بہت ہو چکا، دونوں جانب سے بچگانہ پن کے مظاہرے کو فوری طور پر بند ہو جانا چاہیئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں