تیزاب گردی سزا موت کو عمر قید میں تبدیل کرنے پر غور
پیپلزپارٹی کی حکومت پاکستان میں سزائے موت کے خاتمے کی خواہشمند ہے، تجزیہ کار.
قومی اسمبلی کا 9رکنی گروپ تیزاب گردی کے واقعات میں ملوث مجرم کیلیے سزائے موت کی بجائے عمر قید کی تجویز پر غور کررہا ہے۔
9رکنی گروپ کی جانب سے حال میں پیش کیے گئے ایسڈ تھروئنگ اینڈ برن کرائم بل 2012 میں تیزاب گردی کے مجرم کیلیے سزائے موت تجویز کی گئی ہے اور بل مزید جانچ پڑتال کیلیے قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کو بھیجا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے مجرم کیلیے سزائے موت کی تجویز سے نئی بحث جنم لے گی کیونکہ پیپلزپارٹی کی حکومت پاکستان میں سزائے موت کے خاتمے کی خواہشمند ہے۔
رکن قومی اسمبلی یاسمین رحمٰن کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے جرائم میں سزائے موت نہیں ہونی چاہیے۔ دوسری طرف پیپلزپارٹی کی رکن اسمبلی شہناز وزیر علی نے توقع ظاہر کی ہے کہ قائمہ کمیٹی کی جانچ پڑتال کے دوران تیزاب گردی کے جرائم کیلیے زیادہ سے زیادہ سزائے عمر قید تجویز کی جائے گی۔