کیانی عسکریت پسندی کیخلاف افغانستان میں امن چاہتے ہیں

پاکستان، چین اور ایران کی توجہ تباہ حال ہمسائے کے مستقبل پر ہے،برطانوی رپورٹ.


INP December 24, 2012
پاکستان، چین اور ایران کی توجہ تباہ حال ہمسائے کے مستقبل پر ہے،برطانوی رپورٹ. فائل فوٹو

برطانوی میڈیانے دعویٰ کیاہے کہ پا ک فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی افغانستان میں امن کے لئے تمام گروپوں کو مفاہمت اور مذاکرات پرآمادہ کرنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے7دسمبرکوفوجی کمانڈروں سے خطاب میں کہاتھا کہ افغانستان میں مفاہمتی عمل اولین ترجیح ہے۔ادھرامریکی میڈیانے کہاہے کہ نیٹوفوجی 2014ء میں اپنی واپسی مکمل کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ دوسری جانب پاکستان، چین اور ایران کی توجہ تباہ حال ہمسائے کے مستقبل پر ہے جو برسوں کی جنگ سے تباہ ہو چکا ہے ۔

07

اتوارکوبرطانوی خبررساں ادارے کی رپورٹ میں کہاگیاکہ کیانی امریکی فوج کے انخلاء کے بعدسرحد پرعسکریت پسندی بڑھنے کے خدشے کے پیش نظرافغان گروپو ں میں مذاکرات کی حمایت کررہے ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق یہ واضح اشارہ ہے کہ پاکستانی حکومت افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے کردار ادا کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں