دہشت گرد انارکی پھیلانا چاہتے ہیں شہباز شریف

ملک نازک ترین دور سے گزر رہا، مشترکہ سوچ اپنا کر بحرانوں سے نمٹا جاسکتا ہے.


News Agencies/Numainda Express December 24, 2012
پاک بھارت تنازعات مذاکرات سے حل کرنا ہونگے، عبدالغنی بھٹ و دیگر سے گفتگو فوٹو :فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک میں انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے اور ملک کو اندرونی و بیرونی سنگین چیلنجز کا سامنا ہے، باہمی اتفاق اور مشترکہ سوچ اپناکر بحرانوں سے نمٹا جاسکتا ہے، انتہاپسندی کے ناسور نے معاشرے میں پنجے گاڑ لیے اور اس ناسور کا خاتمہ نہ صرف وقت کی اولین ضرورت ہے بلکہ اس حوالے سے ایک انتہائی مربوط اور موثر قومی حکمت عملی اختیار کی جانی چاہیے۔ وزیراعلیٰ نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز ضمنی انتخابات میں منتخب اراکین اسمبلی، عبدالغنی بھٹ و دیگر سے ملاقات میں کیا۔

08

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم ہی واحد راستہ ہے جس پر چل کر انتہاپسندی و دہشتگردی کے رحجانات کو موثر انداز میں روکا جا سکتاہے۔ شہباز شریف سے سینئر کشمیری رہنما عبدالغنی بھٹ نے ملاقات کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے شہبازشریف نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سمیت پاک بھارت تنازعات بامقصد اور قابل عمل مذاکرات کے ذریعے حل ہوسکتے ہیں کیونکہ جنگیں مسائل کا حل نہیں ۔ انھوں نے کہا کہ دھماکے میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور کی شہادت پر انہیں گہرا دکھ اور افسوس ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں