طاہر القادری کا الٹی میٹم افراتفری کی سازش ہے سیاسی رہنما

عالمی طاقتیں نواز شریف کو اپنے ایجنڈے کے راستے کی رکاوٹ سمجھتی ہیں، مشاہداللہ.


40 لاکھ لوگ اسلام آباد آگئے تو حکومت ختم ہوجائے گی، شیخ رشید، جلسے پر ردعمل. فوٹو: فائل

مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں نے انتخابی اصلاحات کیلیے اسلام آباد کیطرف مارچ کے الٹی میٹم کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے، اور اسے افراتفری پھیلانے اور انتخابات ملتوی کرانے کی سازش قرار دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے عالمی طاقتیں نواز شریف کو اپنے ایجنڈے کے راستے کی رکاوٹ سمجھتی ہیں اور طاہر القادری کو اسی لیے مسلم لیگ (ن) کے راستے میں رکاوٹیں ڈالنے کے لیے بھجوایا گیا ہے۔ 'ایکسپریس' سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری لانگ مارچ کر کے انارکی پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اس سازش کا مقصد عام انتخابات کو سبوتاژ کرانا ہے۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے جلسے کی ایک ارب روپے کی تشہیری مہم چلائی گئی ہے ملٹی نیشنل کمپنیاں بھی ایک ارب روپے کی تشہیری مہم نہیں چلا سکتیں۔ قرائن بتاتے ہیں کہ ڈاکٹر قادری کو کسی نے فنڈنگ کی ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک منہاج القرآن کے سربراہ طاہر القادری نے ہمارے ایجنڈے کی حمایت کی ہے۔پریس کانفرنس سے خطاب میں پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے کہاہے کہ سیاست نہیں ریاست بچاؤ کا نعرہ آمروں نے لگایا، یہ نعرہ جمہوریت کی نفی ہے۔ پہلے احتساب پھر انتخاب کا نعرہ گھسا پھٹا ہے اب جو کوئی یہ نعرہ لگائے گا اسے پھٹکار پڑے گی۔

12

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طاہر القادری 14 جنوری کو اسلام آباد میں 40 لاکھ لوگ لے آتے ہیں تو حکومت ختم ہو جائے گی ، اگر لوگ باہر نکلتے ہیں اور اس کا بہتر نتیجہ نکلتا ہے تو ٹھیک ہے۔

اہلسنت والجماعت کے سر براہ مولانا محمد احمد لدھیانوی نے مدرسہ کاشف العلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست بچانے کا نعرہ لگا کر لاہور میں میلہ سجانے والے قبل ازیں بھی قوم کو متعدد بار سہانے خواب دکھا چکے ہیں جبکہ ڈاکٹر طاہر القادری کی پوری زندگی خوابوں پر محیط ہے ۔حیدرآباد سے نمائندہ ایکسپریس کے مطابق جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے کہا ہے کہ تین ہفتوں کا الٹی میٹم ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ اس طرح تیسری قوت کو مداخلت کا موقع مل سکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔