پاناما کیس میں وزیراعظم مستعفی ہوجاتے تو اتنی بےعزتی نہ ہوتی جتنی ہورہی ہے شیخ رشید

ہم اسمبلی میں اورچوراہے پرہرجگہ چورکوچور کہیں گے، سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک December 14, 2016
میں چورکی بجائے چورکی ماں اورباپ کو گھیرے میں لیتاہوں، شیخ رشید فوٹو: فائل

ISLAMABAD: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم مستعفی ہوتے تواتنی بےعزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ انہوں نے زندگی میں کبھی کوئی چیزنہیں چھپائی، اگروزیراعظم کی تلاشی ہوتوشیخ رشید کی بھی ہونی چاہیے۔ وزیراعظم مستعفی ہوتے تواتنی بے عزتی نہ ہوتی جتنی پاناما کیس میں ہورہی ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں چورکے بجائے چورکی ماں اورباپ کوگھیرے میں لیتا ہوں، قوم کوسچ اورجھوٹ کا علم ہے اورپاناما کیس ابھی زندہ ہے، اس معاملے پرکوئی ہمیں چھوڑگیا تو کسی نے ہاتھ کھڑے کردئیے لیکن ہم ڈٹے ہوئے ہیں، ہم اسمبلی میں اورچوراہے پرہرجگہ چور کوچور کہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں