وزیراعظم نواز شریف مشکل وقت سے باہر نکل چکے مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم مشکل وقت سے نکل چکے لیکن اب مخالفین کی باری ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)


ویب ڈیسک December 14, 2016
پارلیمنٹ میں واپسی کا فیصلہ کر کے پی ٹی آئی نے اپنے فیصلوں پر یو ٹرن لینے کی روایت برقرار رکھی، مولانا فضل الرحمان. فوٹو: فائل

RAWALPINDI: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر بات کرنا وقت کا ضیاع ہے۔

سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کا معاملہ بہت سنجیدگی سے لینا چاہیئے، 2014 میں حادثے کا شکار ہونے والا جہاز مرمت کر کے پھر استعمال کیا جارہا ہے اور اسی طیارے میں وزیراعظم کو بھی سفر کرایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کے تمام جہازوں کو گراؤنڈ کر کے ان کا ازسرنو جائزہ کرایا جائے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سیاسی مخالفین کا جنازہ اٹھ گیا اسلئے سی پیک کی مخالفت ہورہی ہے

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف مشکل وقت سے باہرنکل چکے ہیں، مخالفین کو دھرنوں اور عدالتوں ميں شکست کا سامنا کرنا پڑا، اب وزیراعظم کے مخالفین کا مشکل وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے خلاف نہیں مگراس کا ایک حصہ متنازع ہے، نیشنل ایکشن پلان کے تحت مدارس کے خلاف پالیسی امتیاز پر مببی ہے۔

تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی پارلیمنٹ ميں واپسی اچھی بات ہے، یہ فیصلہ کر کے پی ٹی آئی نے اپنے فیصلوں کو واپس لینے کی روایت برقرار رکھی ہے۔ بلاول بھٹو کو اپوزیشن لیڈر بنائے جانے سے متعلق پوچھے گئے سوال پر جے یو آئی (ف) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اپوزیشن بنیں یا نہ بنیں یہ ان کے پارٹی کا اندرونی مسئلہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: عمران خان اسلامی تہذیب کو مغربی تہذیب میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ بھارت خود کو ذمہ دار ملک کہتا ہے مگرغیرذمہ داری کا مظاہرہ کر رہا ہے، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں سے ان کی اپنی حکومت کو ہی نقصان ہو گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |