ن لیگ تحریک انصاف سے انتخابی تعاون پربات ہورہی ہےلیاقت بلوچ

اس وقت انتخابی اتحادسےزیادہ اہم بات یہ ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں بروقت انتخابات کےانعقاد پراکٹھی ہو جائیں، لیاقت بلوچ۔


INP December 24, 2012
اس وقت انتخابی اتحادسےزیادہ اہم بات یہ ہےکہ تمام سیاسی جماعتیں بروقت انتخابات کےانعقاد پراکٹھی ہو جائیں، لیاقت بلوچ۔ فوٹو: پی پی آئی/فائل

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی تعاون کے لیے بات چیت جاری ہے۔

اس وقت انتخابی اتحاد سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں بروقت انتخابات کے انعقاد پر اکٹھی ہو جائیں کیونکہ الیکشن کو ملتو ی کرنیکی سازشیں ہو رہی ہیں۔ وہ اتوار کو جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے امیر کیپٹن ڈاکٹر لیاقت علی کوثر کے ہمراہ اوکاڑہ کے صحافیوں کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں