جنید جمشید کی موت پر دکھی ہوں عامر خان

جب بھی جنید جمشید سے ملاقات ہوئی انہیں بہت اچھا انسان پایا، عامر خان

جب بھی جنید جمشید سے ملاقات ہوئی انہیں بہت اچھا انسان پایا، عامر خان ۔ فوٹو : فائل

بھارتی اداکار عامر خان کا کہنا ہے کہ جنید جمشید کی موت پر وہ نہ صرف صدمے سے دوچار ہیں بلکہ ان کی موت ایک المناک حادثہ ہے۔

گزشتہ دنوں طیارہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے جنید جمشید کی موت پر نہ صرف پاکستان میں ان کے دوست اور اہل خانہ صدمے سے دوچار ہیں بلکہ بیرون ملک بھی جنید جمشید کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد جو ان کی اس المناک موت پر غم میں مبتلا ہے۔ اسی طرح معروف نعت خواں کی موت نے پڑوسی ملک بھارت کے نامور اداکار اور دنیا بھر میں مسٹر پرفیکشنٹ کے نام سے جانے والے عامر خان کو صدمے سے دوچار کیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بالی ووڈ بھی جنید جمشید کی موت پر سوگوار


ایک انٹریو میں عامر خان کاکہنا تھا کہ جنید جمشید سے ملاقات حج کے دوران ہوئی اور جب میں اپنی والدہ کے ساتھ تھا تاہم اس کے علاوہ بھی ان سے ملاقات ہوئی اور ہر بار میں نے جنید جمشید کوبہت اچھا انسان پایا۔ انہوں نے کہا کہ جب جنید جمشید کی موت کی خبر سنی تو مجھے انتہائی افسوس ہوا اور صدمہ پہنچا کیونکہ یہ ایک انتہائی المناک واقعہ ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ چند روز قبل پی آئی اے کا چترال سے اسلام آباد جانے والا طیارہ پرواز حویلیاں کے مقام پر گر کر تباہ ہوگیا جس میں عملے کے ارکان سمیت 47 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ طیارے میں معروف نعت خواں جنید جمشید بھی اہلخانہ کے ہمراہ سوار تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x559wwt_amir-khan-sad-about-junaid-jamshed_news
Load Next Story