جنتا ہی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا شہریارخان
بھارتی حکومت کرکٹ کھیلنے پر راضی نہیں تاہم بھارت سے کرکٹ کھیلنے کی بھیک نہیں مانگیں، چیرمین پی سی بی
چیرمین پی سی بی شہریارخان کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑے کو زیادہ اچھالنا نہیں چاہیے تاہم جتنا بھی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف ورزی پر ایکشن لیا جائے گا۔
کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیرمین شہریار خان کا کہنا تھا کہ افغانستان سمیت کئی ممالک کے بورڈزسے پاکستان میں کرکٹ پربات چل رہی ہے جب کہ زمبابوے کی ٹیم کے دورے کے بعد سیکیورٹی والوں نے ہمیں خود روک دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کھیلنا چاہتا ہے مگر ان کی حکومت راضی نہیں ہے تاہم بھارت سے کرکٹ کھیلنے کی بھیک نہیں مانگیں گے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ یاسر اور وہاب کی لڑائی کے بعد صلح
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر وہاب ریاض اور اسپنر یاسر شاہ کے درمیان تلخ کلامی پر چیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑا ہوجاتا ہے اسے زیادہ نہیں اچھالنا چاہئے، یونس خان اور آفریدی کا بھی ایک بار جھگڑا ہوا تھا لیکن وہاب ریاض اور یاسر شاہ کے جھگڑے کا پہلی بار سن رہا ہوں، ابھی کچھ کلئیر نہیں، رپورٹ آنے کے بعد اس پر ایکشن لیا جائے گا کیونکہ کھلاڑیوں کے درمیان جھگڑوں سے کھیل کا نقصان ہوتا ہے۔ کوئی کتنا ہی بڑا کھلاڑی ہو ڈسپلن کی خلاف ورزی ہوئی تو ایکشن ہوگا، اگر وہاب ریاض نے غلط کیا تو اس کے خلاف ایکشن ہوگا ۔