پاکستان کا بابر ٹو کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

کروزمیزائل بابر ٹو 700 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 14, 2016
کروزمیزائل بابر ٹو 700 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ آئی ایس پی آر

پاکستان نے بابر ٹو کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے جو 700 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے بابر ٹو کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، کروزمیزائل 700 کلومیٹر تک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے جوفضا، زمین اورسمندرمیں بھی مارکرسکتا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق میزائل جدید ترین نظام سے جی پی ایس سسٹم کے بغیر اپنے ہدف کو ٹھیک ٹھیک نشانہ بناتا ہے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ میزائل کا تجربہ چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی موجودگی میں کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں