آج کا پاکستان کہیں زیادہ محفوظ پرامن اور روشن ہے شہباز شریف

حکومت نے ہر سطح پر میرٹ کو فروغ اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب


ویب ڈیسک December 14, 2016
حکومت نے ہر سطح پر میرٹ کو فروغ اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب فوٹو: فائل

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین سالہ دور حکومت میں ملکی حالات میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور آج کا پاکستان کہیں زیادہ محفوظ، پرامن اور روشن ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل یوری فیڈ کیو نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات کثیرالجہت نوعیت کے ہیں اور آنے والے دنوں میں ان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوگا جب کہ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ گزشتہ ساڑھے تین برس کے دوران ملکی حالات میں بے پناہ بہتری آئی ہے اور آج کا پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ، پرامن، روشن اور پرامید ہے، حکومت نے ہر سطح پر میرٹ کو فروغ دیا اور ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کے کلچر کو پروان چڑھایا ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات کا خواہاں ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے جو عظیم قربانیاں دی ہیں دنیا میں اس کی مثال نہیں ملتی اور پاکستانی قوم کی انہیں لازوال قربانیوں کے باعث آج ملک محفوظ بن چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں