کم عمری میں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا سونم کپورکا انکشاف

یہ واقعہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھاجس کا میں 2 سال تک کسی سے ذکربھی نہیں کرسکی تھی، سونم کپور


ویب ڈیسک December 14, 2016
یہ واقعہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھاجس کا میں 2 سال تک کسی سے ذکربھی نہیں کرسکی تھی، سونم کپور، فوٹو؛ فائل

لاہور: بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے انکشاف کیا ہےکہ کم عمری میں انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جو ان کے لیے نہ بھولنے والا واقعہ ہے۔

بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنے اورزیادتی کے واقعات عام ہیں جس سے معاشرے کا کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں جب کہ کم عمر لڑکیوں کو تنگ کرنے کے واقعات میں بھی تیزی آئی ہے جس کے بعد اب اداکارہ سونم کپور نے بھی اپنے ساتھ ہونے والے واقعے کا ذکر کرکے ایک نئی بحث چھیڑدی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی ٹی وی کے پروگرام میں سونم کپور نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق پوچھے گئے سوالات کے جواب دیئے جب کہ اس دوران انہوں نے کم عمری میں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا بھی پردہ فاش کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ تاپسی کو زندگی میں کن نازیبا حرکات کا سامنا کرنا پڑا

اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ جب میں چھوٹی تھی تو مجھے جنسی طور پر ہراساں کیا گیا جو کہ میرے لیے حیران کن تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ میرے لیے کافی تکلیف دہ تھا جس کا میں 2 سال تک کسی سے ذکر بھی نہیں کرسکی تھی لیکن یہ واقعہ آج بھی مجھے اچھی طرح یاد ہے جسے بھولنا نا ممکن ہے۔



واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور سے قبل کالکی کوچلن، کنگنا رناوت اور تاپسی پنوں اپنے ساتھ ہونے والی چھیڑخانی کا انکشاف کرچکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |