پرویزمشرف کی گرفتاری کیلیے انٹرپول کو یاد دہانی خط ارسال

اشتہاری قراردینے کی دستاویزات،ایف آئی آرودیگرشواہدریمائنڈرکے ساتھ منسلک


APP December 24, 2012
انٹرپول سے سابق صدرکوفوری گرفتارکرکے پاکستان کے حوالے کرنے کا کہاگیاہے فوٹو : فائل

ایف آئی اے نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں نا مزدملزم سابق صدرجنرل (ر)پرویز مشرف کی گرفتار ی کیلیے8صحفات پرمشتمل یاددہانی خط(ریمائنڈر)انٹرپول کوارسال کردیا۔

جس میںکہاگیاہے کہ سابق صدرکوفوری گرفتارکرکے پاکستان بھجوایاجائے تاکہ بینظیربھٹوقتل کیس کاجاری ٹرائل مکمل ہوسکے۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے ایف آئی اے کے سنیئرپبلک پراسیکیوٹرچوہدری ذوالفقاراحمدنے بتایاکہ انٹرپول کی جا نب سے سابق صدرپرویزمشرف کی گرفتاری کے حوالے سے جاری کیے گئے وارنٹ ناکافی قراردیے گئے تھے۔

12

جس پرایف آئی اے نے سابق صدرکوبینظیر بھٹو قتل کیس میں پرویزمشرف کواشتہاری قراردینے کے عمل کی تمام دستاویزات، بینظیر بھٹوقتل کیس کی ایف آئی آراور دیگر شواہد کے ہمراہ ایک یاددہانی خط (ریمائنڈر)جوکہ8صفحات پر مشتمل ہیں انٹر پول کوبھجوادیاہے اوراس خط میں یہ ہی کہا گیا ہے کہ سابق صدرکوفوری گرفتارکرکے پاکستان کے حوالے کیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |