شامی فورسز حلب میں عام شہریوں کو نشانہ بنارہی ہےکمشنر اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق

حلب میں شامی فورسز نےشہری آبادی پر گولہ باری بھی کی جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،کمشنر اقوام متحدہ


ویب ڈیسک December 14, 2016
حلب میں شامی فورسز نےشہری آبادی پر گولہ باری بھی کی جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے،کمشنر اقوام متحدہ ،فوٹو:فائل

KARACHI: شام میں اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ حلب میں حکومتی کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد شامی صدر بشارالاسد کی حامی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بناناشروع کردیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز شامی فورسز نے حلب پر مکمل کنٹرول کا اعلان کیا تھا جب کہ حکومتی فورسز اور باغیوں کے درمیان شہریوں کے انخلا سے متعلق ایک معاہدہ بھی ہوا تھا جو 24 گھنٹے بھی برقرار نہ رہ سکا۔ شام میں موجود اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق کا کہنا تھا کہ حلب میں حکومتی کنٹرول مضبوط ہونے کے بعد شامی صدر بشارالاسد کی حامی فورسز نے عام شہریوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے اور لوگوں کے گھروں میں داخل ہو کر انھیں نشانہ بنا یا جارہا ہے جب کہ فورسز نے شہری آبادی پر گولہ باری بھی کی جس میں متعدد افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب ریاستی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ باغیوں کی جانب سے حلب کے علاقے بستان القصر کے نواح میں راکٹ فائر کیا گیا جس کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے جس کے بعد ایک مرتبہ پھر باغیوں کے خلاف جھڑپ کا آغاز کردیا گیا ہے اور گزشتہ روز شہریوں کے انخلا سے متعلق ہونے والا معاہدہ بھی ختم ہوچکا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں