بھارتی کامیڈین کپل شرما کے خلاف ممبئی میں مقدمہ درج
کپل شرما کے خلاف مقدمہ میونسپل کارپوریشن پر رشوت کے الزام کے بعد ثبوت پیش نہ کرنے پر درج کیا گیا۔
معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما کو میونسپل کارپوریشن کے محکمے پر رشوت لینے کا الزام لگانا مہنگا پڑ گیا اور ثبوت پیش نہ کرنے پر کامیڈین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
گزشتہ دنوں بھارتی کامیڈین کپل شرما نے ممبئی میونسپل کارپوریشن پر رشوت لینے کا الزام لگایا تھا جس پر انہوں نے ٹوئٹر پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوتنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد حکمراں جماعت اور ریاستی حکومت کی جانب سے کامیڈین کے خلاف کئی مقدمات درج کرائے گئے تھے لیکن اب کپل شرما اپنے الزامات کو لے کر نئی مصیبت میں پھنس چکے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس نے کامیڈین کپل شرما پر ممبئی میونسپل کارپوریشن کے رشوت مانگنے والے ملازمین کے نام نہ بتانے اوراپنے گھر کے قریب ساحلی جھاڑیوں کو کاٹنے کی پاداش میں مقدمہ درج کرلیا۔ کامیڈین کے خلاف درج مقدمے میں ماحول کو نقصان پہنچانے اورکاروباری فائدے کے لیےغلط بیانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں جس میں اداکار کو ایک ماہ سے 5 سال قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔
واضح رہے کہ کپل شرما پر اس معاملے کے بعد 4 مقدمات درج ہوئے ہیں تاہم اب تک کسی بھی مقدمے میں گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔