تیونس کے مفرور صدر زین العابدین کی املاک نیلامی کے لیے پیش

نیلامی ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں سابق حکمران خاندان کی متروکہ 10 ہزار سے زیادہ چیزیں پیش کی جائیں گی


December 24, 2012
نیلامی ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں سابق حکمران خاندان کی متروکہ 10 ہزار سے زیادہ چیزیں پیش کی جائیں گی فوٹو: فائل

تیونس کی وزارتِ خزانہ نے سابق معزول اور مفرورصدر زین العابدین بن علی اور انکے خاندان کی متروکہ املاک کو عوامی نیلامی کے لیے پیش کردیا ۔

نیلامی ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں سابق حکمران خاندان کی متروکہ 10 ہزار سے زیادہ چیزیں پیش کی جائیں گی۔ جن میں پر تعیش گھریلو فرنیچر، پینٹگز، قیمتی کاریں، الیکٹرونک اشیاء اورخاتونِ اول کے ہوشربا زیور کی نہ ختم ہونے والی فہرست شامل ہے۔ نیلامی سے 30 ملین ڈالر آمدن متوقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں