تیونس کے مفرور صدر زین العابدین کی املاک نیلامی کے لیے پیش
نیلامی ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں سابق حکمران خاندان کی متروکہ 10 ہزار سے زیادہ چیزیں پیش کی جائیں گی
تیونس کی وزارتِ خزانہ نے سابق معزول اور مفرورصدر زین العابدین بن علی اور انکے خاندان کی متروکہ املاک کو عوامی نیلامی کے لیے پیش کردیا ۔
نیلامی ایک ماہ تک جاری رہے گی اور اس میں سابق حکمران خاندان کی متروکہ 10 ہزار سے زیادہ چیزیں پیش کی جائیں گی۔ جن میں پر تعیش گھریلو فرنیچر، پینٹگز، قیمتی کاریں، الیکٹرونک اشیاء اورخاتونِ اول کے ہوشربا زیور کی نہ ختم ہونے والی فہرست شامل ہے۔ نیلامی سے 30 ملین ڈالر آمدن متوقع ہے۔