گوگل پر رواں سال پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات
پاکستانیوں نے سب سے زیادہ قندیل بلوچ، امجد صابری اور عبدالستار ایدھی کو سرچ کیا۔
گوگل نے سال 2016 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست جاری کردی جس میں ماڈل قندیل بلوچ پہلے، قوال امجد صابری دوسرے اور عبدالستار ایدھی تیسرے نمبر پر ہیں۔
گوگل نے سال 2016 میں پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی شخصیات کی فہرست جاری کی ہے۔ گوگل کے مطابق انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی ایک بڑی تعداد ٹاپ نیوزمیکرز میں دلچسپی رکھتے تھے۔ اس سال سب سے زیادہ سرچ کرنے والی شخصیت میں قندیل بلوچ تھیں جنہیں ان کے بھائی نے قتل کیا۔
دوسرے نمبر پر قوالی ماسٹر اور لوگوں پر اپنی آواز کے ذریعے سحر تاری کرنے والے امجد صابری تھے جنہیں 22 جون کو کراچی میں قتل کردیا گیا۔
تیسرے نمبر پر انسانوں کے ہمدرد اور دوست عبدالستار ایدھی تھے جو 88 سال کی عمر میں دنیا فانی سے کوچ کرگئے۔ گوگل کی ٹاپ تھری سرچنگ یہ تینوں شخصیات رواں سال دنیا سے رخصت ہوئیں۔
گوگل کی فہرست کے مطابق پاکستانیوں نے جن لوگوں کو مزید سرچ کیا ان میں چوتھے نمبر پر نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور پانچویں پر نئی گلوکارہ اور اپنی خوبصورتی کی وجہ سے ہٹ ہونے والی مومنا مستحسن ہیں۔