طالبان حامی سیاسی ومذہبی قوتوںکوبے نقاب کرناہوگا کائرہ

بشیربلورجرأت کی ایک داستان تھے، یہ لڑائی صرف حکوت یاکسی ایک ادارے کی نہیں


Online December 24, 2012
ایم کیوایم کاووٹ بینک ہے،پورے ملک میں حلقہ بندیوںکامطالبہ غلط نہیں،وزیراطلاعات۔ فوٹو: فائل

وفاقی وزیراطلاعات و نشریات قمرزمان کائرہ نے کہاہے کہ بشیر بلورجرأت کی ایک داستان تھے ۔

انھوں نے بڑی بہادری اورکلیئردماغ کے ساتھ دہشت گردی کی اس جنگ میں لڑائی لڑی ہے اوران کی شہادت ہم سب کیلیے ایک مثال ہے،وہ چہرے جواپنے دلوں میں طالبان اوراس طرح کی سوچ رکھنے والے لوگوں کے لیے محبت رکھتے ہیں ان کوعیاں کرنا ہوگا،یہ لڑائی صرف حکومت یاکوئی جماعت فوج یاکوئی ادارہ نہیں لڑسکتا ساری قوم کواس پرمتفق ہوناہے اورسیاسی اورمذہبی جماعتیں جواس سوچ کے ساتھ چلتی ہیں ان کوبے نقاب کرکے الگ کرناہوگا۔

03

میڈیا اورعوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ کراچی کی حلقہ بندیوں میں ایم کیو ایم کااپنا نقطہ نظر ہے ان کاووٹ بینک ہے اگر حلقہ بندیاں کی جارہی ہیں تواس کاایک تاثرضروری ہے وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے ساتھ امتیازہے،پورے ملک میں حلقہ بندیاں ہوتیں توزیادہ بہتر ہوتا،میں بھی یہ سمجھتاہوں کہ ان کا یہ مطالبہ غلط نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں