وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے میئر کراچی وسیم اختر کی ملاقات

پارٹی وابستگی اور سیاست سے بالاتر ہوكر كراچی كے لوگوں كی خدمت كرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ


December 14, 2016
پارٹی وابستگی اور سیاست سے بالاتر ہوكر كراچی كے لوگوں كی خدمت كرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ، فوٹو؛ فائل

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے كہا ہے كہ پارٹی وابستگی اور سیاست سے بالاتر ہوكر كراچی كے لوگوں كی خدمت كرنا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے میئر کراچی وسیم اختر نے ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کراچی کے لیے کام کرنے پر اتفاق کیا گیا جب کہ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں لاتعداد مسائل ہیں، مثلاً شہر كی سڑكیں خستہ اور ابتر حالت میں ہیں، گٹر لائن یا تو ٹوٹی ہوئی ہیں یا چوك ہیں، كچرا اٹھانے كی سروس بھی بہت خراب ہے اور ادھر اُدھر كچرے كے ڈھیر لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے كہا كہ میں یہ سب جانتا ہوں كیونكہ میں 10بلین روپے كے كراچی پیكیج كے تحت جاری ترقیاتی كاموں كی رفتار اور ان كے معیار كا معائنہ كرنے کے لیے شہركا دورہ كرتا رہتا ہوں۔

میئر كراچی وسیم اختر نے كہا كہ ان تمام مسائل كے علاوہ دیگر مسائل بھی ہیں جن میں فائر ٹینڈرز، اسناركلز اور پاركوں كی خراب صورتحال شامل ہیں۔ انہوں نے كہا كہ میں نے شہر میں صفائی كی 100روزہ مہم كا آغاز كیا ہے جس كے تحت سڑكوں كی چھوٹی موٹی مرمت اور دیكھ بھال كی جائے گی، پانی كی فراہمی اور نكاسی آب كی لائنوں كو بہتر بنایا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں ہمیشہ آپ كے ساتھ خوشی سے تعاون کے لیے تیار ہوں۔ انہوں نے میئر كراچی كو یقین دلایا كہ وہ اس شہر کے لیے فنڈز كا اہتمام كریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں