لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی نااہلی کی درخواست خارج کردی

عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا۔


ویب ڈیسک December 14, 2016
عدالت نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا۔ فوٹو؛ فائل

ہائیكورٹ نے كرپشن كی بنیاد پر وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف كی نااہلی كی درخواست ناقابل سماعت قرار دے كر خارج كردی۔

لاہور ہائیكورٹ كے مسٹر جسٹس شمس محمود مرزا نے كرپشن كی بنیاد پر وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف كی نااہلی كی درخواست ناقابل سماعت قرار دے كر خارج كر دی۔ عدالت نے شہری فیصل نصیر كی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنایا۔ عدالتی فیصلے میں كہا گیا ہے كہ درخواست گزار كو متعلقہ فورم سے رجوع كرنا چاہیے، آئین كے آرٹیكل 248 كے تحت وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ كو استثنی حاصل ہے ان كی نااہلی کے لیے براہ راست درخواست دائر نہیں كی جا سكتی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار كیا تھا كہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب ملك بھر میں كرپشن كررہے ہیں، بینظیر انكم سپورٹ پروگرام میں كرپشن كی جارہی ہے، سركاری محكموں میں منظور نظر اور نااہل افراد كو تعینات كركے ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے كی كرپشن كی جا رہی ہے، نواز شریف اور شہباز شریف كے یہ اقدامات آئین كے آرٹیكل 62 اور 63 كی خلاف ورزی ہے لہٰذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں