فلم ’’ روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ کا لندن میں پریمیئر

مداح بیحد پر جوش دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں پریمیئر میں شرکت کے غرض سے لندن کے تھیٹر کا رخ کیا۔


Showbiz Desk December 15, 2016
فلم’’روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری‘‘ 16دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

AMANZIMTOTI, SOUTH AFRICA: ہالی ووڈ کی سائنس فکشن فلم ''روگ ون۔اے اسٹار وارز اسٹوری'' کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا،جس میں فلم کے کرداروں نے بھر پور شرکت کی اور تقریب کو چار چاند لگادیے اس موقع پر اپنے پسندیدہ کرداروں اور نامور اداکاروں کو دیکھنے کے لیے مداح بیحد پر جوش دکھائی دیے اور بڑی تعداد میں پریمیئر میں شرکت کے غرض سے لندن کے تھیٹر کا رخ کیا۔

پریمیئرمیں جہاں ایک طرف اسٹار وارز کے نامور کردار اسٹورم ٹروپر، آر ڈی-ڈی ٹو، یوڈااورڈارتھ ویڈرکا روپ دھارے مداح ریڈ کارپٹ پر دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے رہے تودوسری جانب فلم میں جلوہ گر ہونے والے اداکار بھی بیحد خوش دکھائی دیے۔ گیرتھ ایڈورڈزکی ہدایتکاری میں بنائی جانیوالی اس فلم کی کہانی گیلیسٹک ایمپائر کی تشکیل کے بعد سامنے آنیوالے نوجوان باغیوں کے ایک گروہ کے گرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹارکے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش کرتے ہیں۔

کیتھلن کینیڈی اور ٹونی ٹو کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں فیلیسیٹی جونز، ڈیاگو لیونا، رِض احمد، بین مینڈلسن، جیانگ وین، ڈونی یِن، فاریسٹ وائیٹیکر اورجوناتھن آئرس شامل ہیں۔ فلم''روگ ون۔اے اسٹار وارزاسٹوری'' والٹ ڈزنی اسٹوڈیوزاور موشن پکچرز کے تحت 16دسمبر کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں