وزیراعظم نے 2 وزرا کو بلٹ پروف گاڑیاں استعمال کرنیکی اجازت دیدی

سعدرفیق،خرم دستگیر شامل،دیگر وزرا،معاونین کو 1800 سی سی گاڑیاں ملیں گی


نوید معراج December 15, 2016
محمد خان جونیجو واحد وزیراعظم تھے جنھوں نے کفایت شعاری مہم اپناتے ہوئے وفاقی وزرا سے لگژری گاڑیاں واپس لے لی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: وزیراعظم نوازشریف نے2 وفاقی وزرا کوبلٹ پروف گاڑیاں استمال کرنے کی اجازت دیدی جبکہ باقی وزرا، وزرا مملکت اور معاونین خصوصی 1300 سی سی کی جگہ 1800 سی سی گاڑیاں استمال کر سکیں گے۔

وزیراعظم ہاؤس سے تعلق رکھنے والے ذرائع نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایاکہ وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق اور وزیرتجارت انجینئر خرم دستگیر نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ انھیں سیکیورٹی کے حوالے سے درپیش خطرات کے پیش نظر بلٹ پروف لینڈ کروزر پراڈو گاڑیاں استمال کرنے کی اجازت دی جائے جس پر وزیراعظم نے منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وہ وزرا، وزرائے ملکت اور معاونین خصوصی جنھیں 13 سو سی سی گاڑیوں کی اجازت ہے انھیں اب وہ 1800 سی سی گاڑیاں لے سکیں گے تاہم 2 سینئر وفاقی وزرا پہلے ہی بلٹ پروف گاڑیاں استمال کر رہے ہیں۔

واضح رہے محمد خان جونیجو واحد وزیراعظم تھے جنھوں نے کفایت شعاری مہم اپناتے ہوئے وفاقی وزرا سے لگژری گاڑیاں واپس لے لی تھیں جبکہ ان کے بعد آنے والی حکومت نے وزرا پر لگژری گاڑیوں کے استمال کی پابندی ختم کرتے ہوئے انھیں سرکاری طور پر 13 سو سی سی گاڑیاں استمال کرنے کی اجازت دیدی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |