دہشتگردوں کیخلاف دوٹوک موقف اپنانے کاوقت آچکافاروق ستار

سیکیورٹی اداروںکودہشتگردوں کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،امیدہے الیکشن وقت پرہونگے

سیکیورٹی اداروںکودہشتگردوں کیخلاف سخت ایکشن لینا ہوگا،امیدہے الیکشن وقت پرہونگے۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

متحدہ قومی موومنٹ کے ڈپٹی کنوینر وفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے دوٹوک مؤقف اختیارکرنے کاوقت آچکاہے اور پاک افواج سمیت تمام سیکیورٹی اداروں کودہشتگردوں کیخلاف سخت کارروائی کرناہوگی۔

ملک میں عام انتخابات میں تاخیرکی کوئی سازش نظرنہیں آرہی،مجھے یقین ہے کہ انتخابات مقررہ وقت ہی ہونگے،مہناج القرآن سمیت کسی بھی جماعت کے ساتھ سیاسی وانتخابی اتحادکاکوئی فیصلہ نہیں کیا۔یہ بات انھوں نے اتوار کوتحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری سے اظہار یکجہتی کے لیے مینارپاکستان پرہونیوالے جلسے میں شرکت کیلیے آمد کے موقع کہی۔




فاروق ستار نے کہاکہ ڈاکٹر طاہر القادری کا نظریہ قائد تحریک الطاف حسین کے نظریے سے ملتا جلتا ہے اس لیے ایم کیو ایم نے جلسے میں شرکت کا فیصلہ کیا۔انھوں نے کہاکہ کر اچی میں حلقہ بندیوں کے فیصلے پر ہمارے تحفظات موجود ہیں۔
Load Next Story