وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم سے قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا

لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے وزیراعظم سے قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے سبکدوش ہونے والے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں قومی سلامتی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے قومی ذمہ داریاں خوش اسلوبی سے انجام دینے پر سابق ڈی جی آئی ایس آئی کی خدمات کو سراہا۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: رضوان اختر صدر این ڈی یو تعینات

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقرری کے بعد سے پاک آرمی میں بڑے پیمانے پر تقرریاں و تبادلے جاری ہیں اور ڈی جی آئی ایس آئی کو صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی بنا دیا گیا ہے۔

 
Load Next Story