تحریک انصاف کا اسپیکر قومی اسمبلی سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ

اسپیکراسمبلی کسٹوڈین آف ہاوس کے بجائے کسٹوڈین آف رائے ونڈ بن چکے ہیں، ترجمان تحریک انصاف


ویب ڈیسک December 15, 2016
سردار ایازصادق اب اسپیکرشپ چھوڑکرحکومتی عہدہ لے لیں، تحریک انصاف فواد چوہدری فوٹو: فائل

تحریک انصاف نے اسپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا کہ حکمران پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن میں پھنسے ہوئےہیں، پورے ملک میں پاناما پر بحث ہو رہی ہے لیکن قومی اسمبلی کے اسپیکر کہتے ہیں کہ پارلیمنٹ میں اس پربحث نہیں ہوسکتی، اسپیکراسمبلی کسٹوڈین آف ہاوس کے بجائے کسٹوڈین آف رائے ونڈ بن چکے ہیں اس لیے وہ فوری طورپرعہدے سے الگ ہوجائیں۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ آج الیکشن کمیشن کوبھیجے گئے 2 جعلی ریفرنسزکی سماعت تھی، حکومت پاناما کیس پرپردہ ڈالناچاہتی ہے، حکومت کیس کو لٹکانے کے لئے جعلی حربے استعمال کررہی ہے سپریم کورٹ کا فیصلہ تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں