ہیکرزنے خيبرپختونخوا کی سرکاری ویب سائٹ ہیک کرلی
تبدیلی آ نہیں رہی بلکہ آ گئی ہے، ہیکرز کا ویب سائٹ پر پیغام
خيبرپختونخوا میں تبدیلی نہ آنے پر ہیکرز نے صوبے کی سرکاری ویب سائیٹ ہیک کرلی جس پر لکھا گیا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق خيبرپختونخوا حکومت کی سرکاری ویب سائیٹ kp.gov.pk کو ہیک کرلیا گیا، ہیکرز نے ویب سائٹ پر تحریر کیا ہے کہ عمران خان کی حکومت صوبے میں مذاق ہے، یہ حکومت بنی گالہ سے چلائی جا رہی ہے جو ایک سال تک شادی نہیں چلا سکتا وہ حکومت کیا چلائے گا۔
ہیکرز نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ تبدیلی آ نہیں رہی آ گئی ہے، عمران خان نے تخت لاہور کے لئے دھرنا دیا اور صوبے کے پختونوں کو 3 سال تک دھرنوں میں استعمال کیا گیا۔