2017 میں انتخابات کی باتیں کرنا بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے سعد رفیق
تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں صرف جھگڑا کرنے اور تنخواہیں لینے آتے ہیں، وفاقی وزیر ریلوے
PESHAWAR:
وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے اراکین ایوان میں صرف جھگڑا کرنے اور تنخواہیں لینے آتے ہیں۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف والے پارلیمنٹ میں جھگڑا کرنے یا صرف تنخواہوں کے لئے آتے ہیں، یہ جمہوری اصول نہیں کہ ایوان میں ایک ممبر تو بولے اور دوسرے کو اپنا مؤقف پیش نہ کرنے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک استحقاق پر اسپیکر کی رولنگ بالکل ٹھیک تھی، تمام اراکینِ پارلیمنٹ کو چاہیئے کہ ایوان کے تقدس اور اصول کا خیال رکھیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی
خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاناما لیکس پر ہمارا مؤقف وہی ہے جو کل تھا، ہماری کوشش ہے کہ مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہو جب کہ ہم پاناما ایشو پر بات کرنے کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
اس خبرکو بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا اسپیکر سے منصب چھوڑنے کا مطالبہ
وزیرریلوے نے کہا کہ 2017 میں انتخابات کی باتیں کرنا بلی کے خواب میں چھیچھڑوں کے مترادف ہے، انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے اور 2018 میں عوام ہی اپنی قیادت کا فیصلہ کریں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x55ci3w