میجر جنرل آصف غفور ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر

میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک December 15, 2016
گزشتہ ہفتے سے پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر معمول کے مطابق تبادلے اور تقرریاں کی جارہی ہیں فوٹو: آئی ایس پی آر

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جگہ سوات میں ڈویژن کمانڈر میجر جنرل آصف غفور کو ڈی جی آئی ایس پی آر مقرر کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی جی ایچ کیو میں انسپکٹر جنرل آرمز تقرری کے بعد اب میجر جنرل میجر جنرل آصف غفور کو پاک فوج کا نیا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔ میجر جنرل آصف غفور اس وقت سوات میں ڈویژن کمانڈر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سر انجام دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ میجر جنرل عبداللہ ڈوگر کمانڈنٹ پی ایم اے، میجر جنرل سید عدنان لاہور میں جی او سی، میجر جنرل فدا ملک ڈی جی لاجسٹکس، میجر جنرل ظفر اللہ خان جی او سی پنوں عاقل، میجر جنرل نادر خان ڈی جی پی ایس اینڈ پی ایم اور میجر جنرل ظفر اقبال کو جی او سی گوجرانوالہ آرمر ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے پاک فوج کے اعلیٰ ترین عہدوں پر معمول کے مطابق تبادلے اور تقرریاں کی جارہی ہیں جس کے تحت ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر کراچی، ڈی جی سندھ رینجرز اور آئی جی ایف سی بلوچستان تبدیل ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |