صدر کے سیکریٹری آصف حیات ملک کی بطور چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری

آصف حیات ملک کا شماران سینئر ترین بیورو کریٹس میں سے ہوتا ہے جو پولیس سروس سے بھی منسلک رہے۔


ویب ڈیسک December 24, 2012
وزیر اعظم نے آصف حیات ملک کی تقرری سے متعلق سمری صدرمملکت کو بھجوا دی، ذرائع فوٹو: فائل

وزیراعظم نے صدرمملکت کے سیکریٹری آصف حیات ملک کی بطور چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن تقرری کی منظوری دےدی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آصف حیات ملک کی تقرری سے متعلق سمری صدرمملکت کو بھجوا دی جس کی منظوری کے بعد آصف حیات ملک عہدے کا حلف اٹھائیں گے وہ چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمشین اور سینٹرل سلیکشن بورڈ کے سربراہ ہوں گے۔

آصف حیات ملک کا شماران سینئر ترین بیورو کریٹس میں سے ہوتا ہے جو پولیس سروس سے بھی منسلک رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں