سانحہ بلدیہ مرکزی ملزم رحمان عرف بھولا سے تفتیش کیلئے جے آئی ٹی تشکیل

جے آئی ٹی ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ اختر فاروق کی سربراہی میں بنائی گئی ہے


ویب ڈیسک December 15, 2016
ایف آئی اے کی ٹیم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرکے کراچی لائی تھی : فوٹو : فائل

سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کے لئے جوائنٹ انوسٹیگیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مرکزی ملزم عبدالرحمان عرف بھولا سے تفتیش کے لئے جے آئی ٹی قائم کردی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی انویسٹی گیشن غربی اخترفاروق کریں گے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عبدالرحمان عرف بھولا جسمانی ریمانڈ پرپولیس کے حوالے

جے آئی ٹی میں حساس اداروں آئی بی، ایم آئی، آئی ایس آئی، رینجرز، اسپیشل برانچ، اور سی ٹی ڈی کے نمائندے شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے کی ٹیم عبدالرحمان عرف بھولا کو بنکاک سے انٹر پول کی مدد سے گرفتار کرکے کراچی لائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں