نئی دہلیطالبہ سے زیادتی مظاہروں اورجھڑپوں میں 100سے زائد افرادزخمی

بھارت کے دورے پر آئے روسی صدر ولادی میرپوٹن حیدرآباد میں بھارتی وزیراعظم سے ان کی رہائش گارہ پر ہی ملاقات کریں گے۔

بھارتی وزیراعظم نے عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا یقین دلایا ہے،فوٹو:اے ایف پی

بس میں طالبہ سے زیادتی کے بعدبھارت میں گزشتہ 4روز سے جاری مظاہروں میں زخمی ہونے والے افراد کی تعداد100سے تجاوزکرگئی۔



مظاہروں کی باعث انڈیا گیٹ جانےوالے تمام راستے بند کردیئے گئے اور9 میٹرو اسٹیشنوں کو بند کردیا گیا ہے جب کہ بھارت کے دورے پر آئے روسی صدر ولادی میرپوٹن حیدرآباد میں بھارتی وزیراعظم سے ان کی رہائش گارہ پر ہی ملاقات کریں گے۔


دوسری جانب بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ نے عوام سے پُرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ ہم پورے میں ملک میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، ہم سب اس خاتون کے لیے فکرمند ہیں جو دہلی میں ایک گھناؤنے جرم کا شکار ہوئی ہے اور اس خوفناک واقعے پر عوام کا غصہ جائز اور حقیقی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story