ٹوئنکل کھنہ ایک بار پھر بالی ووڈ میں قدم رکھنے کو تیار

ٹوئنکل کھنہ 2001 میں فلم ’’پیار کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘ میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں۔


ویب ڈیسک December 15, 2016
ٹوئنکل کھنہ 2001 میں فلم ’’پیار کے لیے کچھ بھی کرے گا‘‘ میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں۔ فوٹو؛ فائل

MADRID: بالی ووڈ میں خطروں کے کھلاڑی کے نام سے مشہور اداکار اکشے کمار کی اہلیہ و اداکارہ ٹوئنکل کھنہ 15 سال بعد فلم نگری میں واپسی کے لیے پر تولنے لگیں۔

بالی ووڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ کا شمار فلم نگری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے 90 کی دہائی میں فلم نگری پر راج کیا ہے جب کہ اداکارہ نے اکشے کمار سے 2001 میں شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی لیکن اب ایک بار پھر انہیں فلم نگری کی یاد ستانے لگی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹوئنکل کھنہ 2001 میں فلم ''پیار کے لیے کچھ بھی کرے گا'' میں آخری بار جلوہ گر ہوئی تھیں اور پھر شادی کے بعد فلم نگری سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے مصنفہ، ڈیزائنر اور کالم نگار کے طور پر شناخت بناچکی ہیں لیکن اب 15 سال بعد پھر فلم نگری میں واپسی کی تیاریاں شروع کردی ہیں اور فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اداکارہ ٹوئنکل کھنہ اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بینر تلے ہدایتکار آر کے بالکی کے ساتھ مل کر فلم بنائیں گی جس میں اکشے کمار ، سونم کپور اور رادھیکا آپٹے اہم کرداروں میں نظر آئیں گی جب کہ امیتابھ بچن مختصر کردار میں جلوہ گر ہوں گے اور فلم کی شوٹنگ اگلے سال مارچ میں شروع کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |