پريانكا چوپڑا كا گانا ورلڈ ميوزک ايوارڈ كے لئے نامزد

لاس اینجلس میں منعقدہ ورلڈ میوزک ایوارڈ(ڈبلیو ایم اے) 2013 کی تقریب میں پریانکاچوپڑاشرکت کریں گی۔


December 24, 2012
پریانکا کا پاپ گانا ’’ان مائی سٹی‘‘ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا جودنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ میں سے ہے. فوٹو : فائل

بالی ووڈ حسینہ پریا نکا چوپڑا کا گانا ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزدکرلیا گیا.


بالی ووڈ حسینہ پریانکا چوپڑا کی قسمت اس سال کی طرح آئندہ سال بھی چمکنے کا سندیسہ سنا رہی ہے کیونکہ پریا نکا کی ایک فلم 100کروڑ کلب میں شامل ہو گئی تودوسری نے ان کے گانے کو بھی آسکر ایوارڈ کے لئے نامزدکرلیا گیا، فلم ''برفی'' میں سابق مس ورلڈ کی اداکاری کوشائقین نے خوب سراہا، ماڈلنگ اور اداکاری کے بعد گائیکی کی دنیا میں پریا نکا پہلے ہی قدم رکھ چکی ہیں لیکن شاید انہیں خود معلوم نہ تھا کہ ان کا پہلا پاپ گانا ''ان مائی سٹی'' ہی انہیں شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دے گا۔


پریانکا کا پاپ گانا ''ان مائی سٹی''ورلڈ میوزک ایوارڈ کے لئے نامزد کر لیا گیا جودنیا کے سب سے بڑے فلمی ایوارڈ میں سے ہے، ڈبلیو ایم اے یعنی ورلڈ میوزک ایوارڈ 2013ء کی تقریب لاس اینجلس میں ہوگی جس میں پریانکا شرکت کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں