یاہو کی ایک ارب سے زائد ای میلز ہیک کرلی گئیں

ہیکرز نے صارفین کے نام، فون نمبرز، پاسورڈ اور ای میل ایڈریس چوری کئے تاہم صارفین کا پیمنٹ ڈیٹا محفوظ رہا،انتظامیہ

ہیکرز نے صارفین کے نام، فون نمبرز، پاسورڈ اور ای میل ایڈریس چوری کئے تاہم صارفین کا پیمنٹ ڈیٹا محفوظ رہا،انتظامیہ۔ فوٹو:فائل

یاہو میل انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے کہ سائبر حملے میں ایک ارب سے زائد اکاؤنٹس تک ہیکرز نے رسائی حاصل کرلی تاہم حملے میں صارفین کے بینک اکاؤنٹس اور پیمنٹ ڈیٹا محفوظ رہا۔

یاہو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 2014 کے دوران ہیکرز نے 50 کروڑ ای میلز تک رسائی حاصل کی اور اب ایک مرتبہ پھر ہیکرز نے ایک ارب سے زائد اکاؤنٹس تک رسائی حاصل کی۔ ہیکرز نے صارفین کے نام، فون نمبرز، پاسورڈ اور ای میل ایڈریس چوری کئے تاہم ہیکرز صارفین کے بینک اکاؤنٹس اور پیمنٹ ڈیٹا تک نہیں پہنچ سکے۔ یاہو انتظامیہ کے مطابق خدشہ ہے کہ کسی تیسری پارٹی نے ڈیٹا چوری کرنے کی کوشش کی جب کہ 22 ستمبر 2016 کو کمپنی نے بعض اہم راز عام کئے تھے اور غالب امکان ہے کہ کسی تیسری پارٹی نے وہ راز ہیکرز تک پہنچائے۔


یاہو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پولیس اور دیگر حکام کے ساتھ مل کر ہیکنگ کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جارہی ہے تاہم صارفین سے گزارش ہے کہ وہ کسی بھی خدشے کے پیش نظر اپنا پاسورڈ اور حفاظتی سوال تبدیل کردیں تاکہ ڈیٹا چوری ہونے سے محفوظ رہا جائے۔

واضح رہے کہ امریکی ملٹی نیشنل ٹیکنالوجی کمپنی یاہو جنوری 1994 میں ریاست کیلیفورنیا میں قیام میں آئی اور اب تک اس کے ایک ارب سے زائد صارفین ہے اور بعض صارفین کے ایک سے زائد اکاؤنٹس ہیں۔
Load Next Story