ایف بی آرکا سونے کی درآمدپرٹیکس چھوٹ سے انکار
بذریعہ وزارت تجارت ای سی سی سے رجوع کیاجائے، جیمز اینڈ جیولری کمپنی کو جواب
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے سونے کی درآمد پر ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ دینے سے انکار کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی(پی جی جے ڈی سی) کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) سے درخواست کی گئی تھی کہ ملک کی جیولری انڈسٹری کے فروغ اور زیورات کی برآمدات میں اضافے کے لیے سونے کی درآمد پر عائد ڈیوٹی و ٹیکسوں کی چھوٹ یا رعایت دی جائے لیکن فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے یہ رعایت دینے سے انکار کردیا ہے اور تجویز دی ہے کہ اس کے لیے وزارت تجارت کے ذریعے سمری تیار کرکے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی(ای سی سی)کو بھجوائی جائے کیونکہ یہ اختیارای سی سی کے پاس ہے اور ای سی سی کی منظوری کے بعد وفاقی کابینہ سے اسکی توثیق کرانا ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار کے ذیلی ادارے پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی(پی جی جے ڈی سی) نے قیمتی پتھروں سمیت ہیرے جواہرات سونے چاندی کے زیورات کی برآمدات بڑھانے کے لیے جامع ایکسپورٹ پروموشن اسٹریٹجی اینڈ مارکیٹنگ پلان متعارف کرایا ہے مگر فنڈز کی عدم دستیابی اور انڈسٹری کے لیے مطلوبہ سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس مارکیٹنگ پلان پر عملدرآمد میں مشکلات کا سامنا ہے۔
اس بارے میں وزارت صنعت و پیداوار نے بھی فنڈز مانگے ہیں مگر انہیں ضرورت کے مطابق فنڈز نہیں مل رہے، دوسری جانب ٹیکسوں و ڈیوٹی کی رعایات درکار ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایکسپورٹ ڈیولپمنٹ فنڈ کے 72ویں اجلاس میں پی جی جے ڈی سی کومذکورہ پلان کے لیے فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ ہوا تھا مگر اس پر بھی عملدرآمد نہیں ہورہا ہے۔ وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ کمپنی کوفنڈز کی فراہمی کے لیے ای ڈی ایف کو سمری بھجوائی جاچکی ہے۔