سی این جی کی قیمت سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس بغیر کسی نتیجے کے ختم

قیمت مقرر کرنا اوگرا کی ذمہ داری ہے وفاقی حکومت گائیڈلائن دے گی۔ فاروق ایچ نائیک


ویب ڈیسک December 24, 2012
قیمت مقرر کرنا اوگرا کی ذمہ داری ہے وفاقی حکومت گائیڈلائن دے گی۔ فاروق ایچ نائیک فوٹو : آن لائن، فائل

KARACHI: سی این جی کی قیمت کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی کا پہلا اجلاس کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگیا۔

اسلام آباد میں فاروق ایچ نائیک کی صدارت میں ہونے والے کمیٹی اجلاس میں اوگرا کے سی این جی قیمتوں کے حوالے سے نئے فارمولے اور پالیسی گائیڈ لائن پر غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آئندہ اجلاس بدھ کو ہوگا امید ہے کہ دو تین روز میں سی این جی کی قیمتوں کے مسئلے کا حل نکال لیں گے، ان کا کہنا تھا کہ قیمت مقرر کرنا اوگرا کی ذمہ داری ہے وفاقی حکومت گائیڈلائن دے گی۔

اس موقع پر سی این جی ایسوسی ایشن کے عہدیدارغیاث پراچہ اور عبدالسمیع خان نے کہا کہ حکومت ٹیکس کم کرے تو قیمتیں عوام کے لیے قابل قبول ہوں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں