میموکیس حسین حقانی سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے گئے

حسین حقانی کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔


ویب ڈیسک December 24, 2012
حسین حقانی کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے میموکیس کی سماعت 28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے حسین حقانی سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کردیئے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 9 رکنی لارجر بینچ نے میمو کیس کی سماعت کی، گذشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے دیا گیا حکم دوبارہ جاری کردیا گیا ہے جس میں حسین حقانی کو پاکستان آکر بیان ریکارڈ کرانے، اور کیس میں پیش ہونے کے لئے وزارت داخلہ کو ہدایت کی گئی تھی۔

کیس کی پچھلی سماعت پرعدالت نے سیکریٹری داخلہ کو حسین حقانی کی سیکیورٹی کے حوالے سے اقدامات کرکے عدالت کو سماعت سے 15 روز قبل تحریری تفصیل بتانے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں