ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید 8 بچے زخمی

بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی اور اسکول وین پرگولہ باری اورفائرنگ کی


ویب ڈیسک December 16, 2016
بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی

FAISALABAD: ایل اوسی پربھارتی فوج کی اسکول وین پرفائرنگ سے ڈرائیورشہید جب کہ 8 بچے زخمی ہوگئے ہیں۔



لائن آف کنٹرول پرکچھ دن خاموشی کے بعد بھارت کی جانب سے ایک بارپھرجارحیت اور اشتعال انگیزی کا سلسلہ شروع ہوگیا، بھارتی فوج نے نکیال سیکٹرپرشہری آبادی پرگولہ باری اور فائرنگ کی ہے۔ بھارتی جارحیت کا پاک فوج کی جانب سے بھر پور جواب دیا جارہا ہے۔





پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایل اوسی سے ملحقہ گاؤں موہڑہ اوردھروتی میں بھارتی فوج نے شہری آبادی اورایک اسکول وین کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں اسکول وین کا ڈرائیوراسد ولد دل محمد شہید جب کہ اسکول جانے والے 8 بچے زخمی ہوئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب



واضح رہے کہ پاکستان کی اعلی ترین عسکری قیادت میں تبدیلی کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے یہ پہلی باراشتعال انگیزی کی گئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں