اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

وارث خان نجی ائر لائن کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے دوحا جارہا تھا، اے ایس ایف

مسافروارث کے سامان سے 2 کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کی گئی: فوٹو: فائل

بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پراے ایس ایف کی جانب سے کارروائی میں ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق اسلام آباد میں بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اے ایس ایف اہلکاروں نے نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 633 کے ذریعے دوحا جانے والے مسافر کے سامان سے 2 کلو ہیروئن برآمد کرلی، اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ملزم کا نام وارث خان ہے اور وہ چارسدہ کا رہائشی ہے۔

دوسری جانب بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہی ایف آئی نے نامکمل کاغذات پر 12 مسافر گرفتار کر لیے۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار مسافروں میں سے 7 افراد ورک ویزا پرملائشیا جا رہے تھے جب کہ کمپنی کی تفصیل نہیں تھی، گرفتار مسافروں سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔
Load Next Story