ایل اوسی پر بھارتی فوج کی فائرنگ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفترخارجہ طلب

بھارتی فوج کی جانب سے شہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول اورافسوس ناک ہے، احتجاجی مراسلہ


ویب ڈیسک December 16, 2016
پاکستان نے احتجاجی مراسلحہ بھی بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکودیا، ترجمان دفتر خارجہ، فوٹو؛ فائل

پاکستان نے لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی جانب سے اسکول وین کونشانہ بنائے جانے پربھارتی ہائی کمشنر کو دفترخارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لائن آف کنٹرول پربھارتی فوج کی فائرنگ پرپاکستان میں بھارت کے ڈپٹی ہائی کمشنرکو دفترخارجہ طلب کیا گیا اوران جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پرشدید احتجاج کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیور شہید

دفترخارجہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر فیصل نے احتجاجی مراسلہ بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکے حوالے کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کی اسکول وین پر فائرنگ سے ڈرائیورشہید جب کہ 8 بچے زخمی ہوئے، بھارتی فوج کی جانب سےشہریوں پر فائرنگ ناقابل قبول اور افسوس ناک ہے، بھارت ایل اوسی پر 2003 کے معاہدے کی پاسداری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |