متحدہ کی پٹیشن کے باوجودکراچی میں نئی حلقہ بندیوں پرکام جاری رکھیں گےچیف الیکشن کمشنر

ایم کیو ایم نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے۔


ویب ڈیسک December 24, 2012
نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا،فوٹو: اے پی پی/ فائل

چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواستوں کے باوجود الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔

جسٹس(ر)فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمیشن اپنا کام جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر کی گئی درخواستوں پر عدالت نے کسی قسم کا حکم امتناع جاری نہیں کیا لہذٰہ الیکشن کمیشن گھرگھر جاکر ووٹرز کی تصدیق کا عمل جاری رکھے گا۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں نئی حلقہ بندیوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی اپیل دائر کی ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فارق ستار نے اپنے وکیل کے ہمراہ دو آئینی درخواستیں داخل کی ہیں جن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نئی حلقہ بندیوں سے قبل خانہ شماری ضروری ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ اس کیس کی فوری سماعت کرتے ہوئے حلقہ بندیوں کے خلاف کارروائی پر حکم امتناعی جاری کرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |